مردان ،نجی ہسپتال سے نومولود بچی کے اغواء کا ڈراپ سین ،ملزم گرفتار

مردان ،نجی ہسپتال سے نومولود بچی کے اغواء کا ڈراپ سین ،ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان(بیورورپورٹ)سٹی پولیس نے ایک کامیاب کاروائی کے دوران نجی ہسپتال سے اغواء ہونے والی نومولود بچی کوبازیاب کرکے اغوا کار ملزمہ کو گرفتا رکرلیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تھانہ سٹی پولیس کو اطلاع ملی کہ شمسی روڈ پر واقع ایک نجی ہسپتال سے نومولود بچی وفا ولد مختاج خان سکنہ چراغ دین کلے تخت بھائی کو نامعلوم ملزمہ نے اغواء کرلیا ہے، ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی سرکل خالد خان اور ایس ایچ او تھانہ سٹی عاشق حسین نے بروقت کاروائی کرنے کا حکم جاری کیا جس پر جدید سائنسی خطوط کے ذریعے تحقیقات کرتے ہوئے ملزمہ مسماۃ حلیمہ وجہ شیر اللہ سکنہ پلو ڈھنڈ صوابی تک رسائی حاصل کر کے24گھنٹوں کے اندر بچی وفا کو بحفاظت بازیاب کر کے والدین کے حوالے کیا اورملزمہ کو باضابطہ گرفتار کر لیا گیاجس سے مزید تفتیش بھی جاری ہے ۔پولیس کی کامیاب کاروائی پربازیاب بچی کے والدین، ہسپتال انتظامیہ اور عوام الناس نے خراج تحسین پیش کیا اور خوشی کا اظہار کیا۔