سی پیک منصوبہ سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے : ثناء اللہ زہری

سی پیک منصوبہ سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے : ثناء اللہ زہری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(این این آئی )وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ سی پیک کی صورت میں ترقی حاصل کرنے ،غربت کے خاتمے اورروزگار میں اضافے کے جو عظیم مواقع ملے ہیں ان سے بھرپورفائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے تمام متعلقہ محکمے اس حوالے سے مکمل تیاری کریں اوراپنی سفارشات پیش کریں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (B-Tevta )سے متعلق امور کاجائزہ لینے کیلئے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،چیف سیکرٹری بلوچستان اورنگزیب حق ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی وترقیات ڈاکٹرعمربابر،سیکرٹری خزانہ اکبردرانی نے بھی اجلاس میں شرکت کی ،جبکہ سیکرٹری محنت وافرادی قوت پسند خان بلیدی نے اجلاس کو بی ٹیوٹا سے متعلق امور پر تفصیلی بریفنگ دی ،انہوں نے بتایا کہ ادارے کے تحت سی پیک کے منصوبوں اوربین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنرمندافرادی قوت تیار کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس میں تعمیرات،انجینئرنگ،سیاحت،انفارمیشن ٹیکنالوجی،مالیات،صحت کے شعبوں کیلئے ماہرین کی تیاری کے ساتھ ساتھ ہنرمنداورنیم ہنرمند افرادی قوت تیارکی جائے گی۔اس کے ساتھ ساتھ ہنرمندافرادی قوت کوروزگار کی فراہمی کیلئے ایمپلائمنٹ سیل بھی قائم کیاجائے گا،اجلاس میں کوئٹہ اورحب کے ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹرزکوسینٹرز آف ایکسیلینس بنانے کی منظوری بھی دی گئی۔