ٹریفک اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات میں پیشرفت

ٹریفک اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات میں پیشرفت

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) کراچی میں ابوالحسن اصفہانی روڈ پر ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔ تحقیقاتی حکام کے مطابق فائرنگ میں استعمال ایک نائن ایم ایم پستول پہلے بھی استعمال ہوچکی ہے۔ یہ ہتھیار کورنگی میں پولیس اہلکاروں کی شہادت میں استعمال ہوا تھا۔کورنگی میں 21جولائی کو تین پولیس اہلکاروں اور ایک بچے کو شہید کیا گیا تھا۔ کورنگی میں استعمال دیگر دو نائن ایم ایم پستول نئے تھے۔ تحقیقاتی حکام کے مطابق کورنگی میں دہشتگردی کی تاحال کوئی سی سی ٹی وی نہیں مل سکی۔ ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ میں دو ہتھیار استعمال ہوئے۔ ملنے والے 9 خول نائن ایم ایم پستول اور ٹی ٹی پستول کے تھے۔ یہی گروپ کورنگی میں بھی پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث ہے۔ ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ میں استعمال ٹی ٹی پستول کی میچنگ نہیں آئی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر