سپر ہائی وے پرمویشی منڈی قائم، جانوروں کی آمد شروع

سپر ہائی وے پرمویشی منڈی قائم، جانوروں کی آمد شروع

کراچی(اسٹاف رپورٹر )کراچی کے علاقے سپر ہائے وے پرملیر کنٹو نمٹ کے زیر اہتمام قائم ہونے والی مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی آمد شروع ہوگئی ہے ،اب تک ایک ہزارکے قریب جانوروں کی رجسٹریشن کی گئی ہے جو ملک کے مختلف علاقوں سے لائے گئے ہیں۔مویشی منڈی میں پاکستان بھر سے جانور فروخت کے لئے لائے جا تے ہیں، عیدالاضحی پر لگنے والی مویشی منڈی ایک فیسٹیول سے کم نہیں ہوتی ،منڈی میں فوڈ کورٹ اور مویشی کے علاوہ دیگر مصنوعات بھی فروخت ہوتی ہیں ، تاہم بعض بیوپاریوں نے کہا ہے کہ مویشی منڈی میں ابھی تک بنیادی سہولتیں فراہم نہیں کی گئی ہیں جبکہ مویشی آنا شروع ہوگئے ہیں ، بیو پاریوں کے مطابق اس صورتحال میں مسائل اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔دوسری جانب مویشی منڈی کے ترجمان نے بتایاکہ تاجروں کو تمام سہوتیں فراہم کی جارہی ہیں جبکہ مویشی منڈی میں بیوپاریوں اور خریداروں کا رش ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھنا شروع ہوجائے گا،اس سال ہم نے بیوپاریوں اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینے کا انتظام کیا ہے تاکہ وہ باآسانی عید الاضحی کیلئے قربانی کے جانور کی خرید و فروخت کرسکیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر