کراچی :6ماہ میں جرائم میں اضافہ ہوا،سی پی ایل سی

کراچی :6ماہ میں جرائم میں اضافہ ہوا،سی پی ایل سی

کراچی(کرائم رپورٹر )سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی(سی پی ایل سی) نے 6 ماہ کے دوران کراچی میں ہونے والے جرائم کی فہرست جاری کردی ہے ۔رپورٹ کے مطابق 6ماہ کے دوران کراچی میں جرائم کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، مختلف واقعات 183افراد جان سے گئے۔سی پی ایل سی رپورٹ کے مطابق 6 ماہ میں 103 گاڑیاں چھینی گئیں جبکہ 636 چوری کی گئیں۔رپورٹ کے مطابق983 موٹرسائیکلیں چھینی اور 11 ہزار 423 چوری کی گئیں، 6 ہزار 76 موبائل فونز چھینے جبکہ 8 ہزار 466 چوری ہوئے۔رپورٹ کے مطابق6 ماہ میں بھتے کے 31 واقعات رپورٹ ہوئے،مختلف واقعات میں 183 لوگ مارے گئے جبکہ 4 بینک ڈکیتیاں بھی رپورٹ ہوئیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر