پولیس اہلکاروں پرحملہ کرنے والوں کاسراغ لگالیا،سہیل انورسیال

پولیس اہلکاروں پرحملہ کرنے والوں کاسراغ لگالیا،سہیل انورسیال

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر داخلہ سندھ سہیل انورخان سیال نے کہاہے کہ پولیس اہلکاروں پرحملہ کرنے والے ملزموں کاسراغ لگالیاگیاہے،جلد گرفتار کر لیں گے۔منگل کو سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت انہوں نے کہاکہ انٹیلی جنس اداروں کی مددسے پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے والے کے قریب پہنچ چکے ہیں ملزموں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں دہشت گردوں کی کمرتوڑدی گئی ہے ،بچے کھچے دہشت گردقانون نافذ کرنے والے اداروں حملے کررہے ہیں، ان کے سربھی جلدکچل دیئے جائیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر