عیدگاہ ، ڈاکو ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک

عیدگاہ ، ڈاکو ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(کرائم رپورٹر )کراچی کے علاقے عیدگاہ کے قریب ڈاکو ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیاہے۔اس ضمن میں ایس ایس پی سٹی عدیل چانڈیو نے بتایاکہ 2 ملزمان ایک شہری سے لوٹ مار کررہے تھے کہ شہری نے شور مچادیا جس پر وہاں موجود دیگر افراد نے ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش جبکہ اس دوران پولیس بھی اطلاع پاکر پہنچ گئی۔ملزمان نے فرار ہونے کے لئے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے باعث ملزمان ایک دوسرے کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے تاہم خوش قسمتی سے شہری اور پولیس محفوط رہی۔عدیل چانڈیو کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کا مختلف تھانوں میں کرمنل ریکاڑد موجود ہے۔