یو بی ایل اور نیسلے پاکستان کے درمیان ویلیو چین فنانسنگ کا معاہدہ

یو بی ایل اور نیسلے پاکستان کے درمیان ویلیو چین فنانسنگ کا معاہدہ

کراچی(کامرس رپورٹر )سال 2016 ء کے لئے پاکستان کے بہترین بینک ، یو بی ایل نے دنیا کی معروف غذائیت ، صحت اور فلاح و بہبود کی کمپنی ، نیسلے پاکستان لمیٹڈ کے ساتھ ویلیو چین فنانسنگ کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔اس معاہدے کے تحت یو بی ایل اور نیسلے پاکستان باہمی شراکت میں نیسلے پاکستان کے رجسٹرڈ ڈیری فارمرزکومناسب شرح پر مالی امداد کے لئے تعاون کی سہولت مہیا کریں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر