کراچی: بیشترپمپس پرپٹرول دستیاب، بعض پر ختم

کراچی: بیشترپمپس پرپٹرول دستیاب، بعض پر ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر )کراچی شہر کے بیشترپمپس پرپیٹرول اور ڈیزل دستیاب ہے تاہم کچھ پمپس پر پیٹرول ختم ہونا شروع ہوگیا ہے۔چند بند پمپس کے اسٹاف نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ رات زائد فروخت کے سبب پیٹرول ختم ہوا۔کراچی کے اکا دکا پمپس کے علاوہ اسٹیشنز پر معمول کے مطابق پیٹرول سپلائی جاری ہے۔انڈسٹری ذرائع کاکہنا ہے کہ مختلف آئل کمپنیوں کی جانب سے تیل سپلائی بحال رکھنے کی کوششیں جاری ہیں۔واضح رہے کہ آئل ٹینکرزمالکان اورمختلف ایسوسی ایشنزکی ہڑتال دوسریروز بھی جاری ہے، ہڑتال کے باعث کیماڑی ،پورٹ قاسم اور مختلف ڈپوز سے تیل کی ترسیل متاثر ہوئی ہے۔