ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کی ایمرجنسی میں سانپ گھس آیا

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کی ایمرجنسی میں سانپ گھس آیا

کلر سیداں(تحصیل رپورٹر) ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کی ایمرجنسی میں سانپ گھس آیا۔ڈیوٹی پر موجود ڈسپنسر کو ڈس لیا جبکہ دوسرے نے بھاگ کر جان بچائی ،تیسرے نے دیدہ دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے ڈنڈے مار کر ڈھیر کر دیا۔ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کی ایمرجنسی میں رات کے وقت سانپ نے دہشت پھیلا دی اور اس دوران ڈسپنسر ارسلان جو ایمرجنسی کے باہر بیٹھا ہوا تھا کو پاؤں پر ڈس لیا جسے فوری طور پر سانپ کاٹنے کی ویکسین دے کر گھر روانہ کر دیا گیا۔اس سے قبل سے سانپ ڈسنے کیلئے مزید کسی پر حملہ آوور ہوتا وہاں موجود اہلکار نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈنڈے مار کر اسے ڈھیر کر دیا۔ذرائع کے مطابق سانپ نے وہاں موجود ایک اور اہلکار کو بھی ڈسنے کی کوشش کی مگر اس نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔ارسلان کی حالت اب خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر