شیخ رشید کیخلاف حنیف عباسی کا دائر10ارب ہرجانہ کا دعویٰ منظور

شیخ رشید کیخلاف حنیف عباسی کا دائر10ارب ہرجانہ کا دعویٰ منظور

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کے سابق ممبر قومی اسمبلی اور چیئر مین میٹرو بس سروس محمد حنیف عباسی نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی جانب سے منشیات فروشی کا الزام لگانے اور بھاری مقدار میں ہیروئن حاصل کرنے کا بے بنیاد الزام لگانے پر 10ارب روپے ہرجانہ کا عویٰ دائر کر دیا جسے عدالت نے سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے شیخ رشید سے3اگست کو طلب کرلیا ہے۔گذشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی گلزار احمد کی عدالت میں محمد حنیف عباسی نے اپنے کونسل ملک غلام مصطفی کندوال ایڈووکیٹ کے ذریعے دعویٰ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مختلف عوامی مقامات اورمیڈیا پر درخواست گزار کو منشیات فروش کہا اور الزام لگایا کہ بھاری مقدار میں ہیروئن حاصل کی ۔ جس سے درخواست گزار کی سیاسی ساکھ متاثر ہوئی یہ الزام کیوں لگایا شیخ رشید 10ارب روپے کا ہرجانہ ادا کریں۔ عدالت نے دعویٰ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے شیخ رشید کو 3اگست کو طلب کرلیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر