جہلم،پولیس نے ملی بھگت سے موٹرسائیکل چور چھوڑ دیے

جہلم،پولیس نے ملی بھگت سے موٹرسائیکل چور چھوڑ دیے

جہلم(نامہ نگار )تھانہ سٹی پولیس کی حراست سے موٹرسائیکل چور گینگ فرار رنگے ہاتھوں پکڑے گئے گینگ کا معاملہ پولیس نے رفع دفع کردیا ہے محافظ سکواڈ نے اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے گینگ کے سرغنہ کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا ایک شخص پکڑا تھا جس کو ذہنی توازن درست نہ ہونے پر خود چھوڑا ہے پولیس کا موقف تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پولیس کے محافظ سکواڈ نمبر1 نے اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے جادہ سے موٹر سائیکل چور کو رنگے ہاتھو ں پکڑا تھا جو بھاگتے ہوئے زخمی بھی ہواتھا جس کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کرنے کے بعد سول ہسپتال سے علاج کروانے کے بعد پولیس تھانہ سٹی کے حوالے کر دیا تھا پکڑے گئے چور کا تعلق راولپنڈی سے ہے جس کا نام راجہ نقاش ولد ریاض ہے اس کی نشاندہی پر دو مزید ملزمان کو حراست میں لیا گیا تھا تھانہ میں موجود ملازمین خوش گپیوں میں مصروف تھے جن کو چکمہ دے کر تینوں ملزمان فرار ہو گئے اس حوالے سے ایس ایچ او نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک شخص پکڑا تھا جس کو ذہنی توازن خراب ہونے پر خود چھوڑ دیا تھا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر