اسدحیاالدین سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات ،4ایڈیشنل سیکرٹریوں کے تبادلے

اسدحیاالدین سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات ،4ایڈیشنل سیکرٹریوں کے تبادلے

اسلام آباد(جنرل رپورٹر)وفاقی حکومت نے اسد حیا الدین کوسیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کردیا جبکہ چار ایڈیشنل سیکرٹریوں کے بھی تبادلے کردیئے گئے اسد حیا الدین اسپیشل سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات تھے اور طاہر شہباز کو وفاقی محتسب تعینات کئے جانے کے بعد قائم مقام سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے فرائض انجام دے رہے تھے ۔ وزیر اعظم نے اسد حیا الدین کی تعیناتی کی منظوری بھی دے دی ہے ،جبکہ چار ایڈیشنل سیکرٹریز کی تقرریاں اور تبادلے بھی کئے گئے ہیں ایڈیشنل سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی افضل لطیف ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن تعینات کردیا گیا ۔ ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن طاہرحسین ایڈیشنل سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی تعینات کیا گیا ہے ۔ ایڈیشنل سیکرٹری مواصلات محمدعلی شہزادہ ایڈیشنل سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز تعینات کیا گیا ہے ۔ ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن رضوان احمد ایڈیشنل سیکرٹری تجارت اور ایڈیشنل سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز ہاشم پوپلزئی ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن تعینات کردیا گیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر