ایف بی آر کا سینٹ کمیٹی برائے خزانہ کو جے آئی ٹی میں پیش کیے جانیوالا ریکارڈ دینے سے انکار

ایف بی آر کا سینٹ کمیٹی برائے خزانہ کو جے آئی ٹی میں پیش کیے جانیوالا ریکارڈ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(جنرل رپورٹر)ایف بی آر نے سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ کو جے آئی ٹی میں پیش کئے جانے والا ریکارڈ دینے سے انکار کر دیافیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو خط لکھا ہے جس کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے جے آئی ٹی کو فراہم کردہ ریکارڈ سینٹ کمیٹی کو دینے سے معذرت کی ہے۔ ایف بی آر خط کے مطابق انکم ٹیکس کے سیشن 216 کے تحت ٹیکس دہندگان کا ریکارڈ کسی کو نہیں دے سکتے ۔ اس جواب پر سینٹ کمیٹی برائے خزانہ نے چیئرمین ایف بی آر طارق پاشا کو کل ہونے والے اجلاس میں طلب کر لیا ،کمیٹی نے گزشتہ اجلاس میں ایف بی آر سے جے آئی ٹی میں پیش کئے جانے والے ریکارڈ کی تفصیلات طلب کی تھیں۔