آپریشن ردالفساد سے دہشتگردی کا خاتمہ ہوجائیگا،ڈی سی جہلم

آپریشن ردالفساد سے دہشتگردی کا خاتمہ ہوجائیگا،ڈی سی جہلم

جہلم(نامہ نگار )دہشت گردی پورے ملک کا مسئلہ ہے آپریشن ردالفساد کے تحت اس کا خاتمہ ہو جائے گا ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنرجہلم اقبال حسین نے لاہور بم دھماکے میں جابحق ہونے والے زمان خان کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ حکومت وقت ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کر ہی دم لے گی لاہور دھماکے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے زخمی اور جابحق ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر شریک ہیں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر