چکوال،مصالحتی جج نے ایک سال سے زیرسماعت مقدمے کا راضی نامہ کرادیا

چکوال،مصالحتی جج نے ایک سال سے زیرسماعت مقدمے کا راضی نامہ کرادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مصالحتی جج چکوال سید نصیر عباس نے ایک سال سے فیملی جج یاسر حسین کے پاس زیر سماعت مقدمہ کائنات فاطمہ بنام محمد نوید میں راضی نامہ کرا دیا۔ جبکہ ایک اور مقدمہ ملائکہ تبسم بنام انجم علی جعفری میں بھی راضی نامہ کروادیا۔ ایک اور مقدمہ عمرانہ اختر بنام عبدالحفیظ ساکن وروال تحصیل و ضلع چکوال کے فریقین کے درمیان بھی مصالحتی جج نے راضی نامہ کرادیا۔قصبہ جمالوال کے سید عمران دین وغیرہ کے بینک آف پنجاب کے ساتھ مقدمے کا بھی راضی نامہ مصالحتی جج نے کروادیا۔