لاہور بم دھماکے میں شہید جہلم کے نوجوان کی نمازجنازہ ادا

لاہور بم دھماکے میں شہید جہلم کے نوجوان کی نمازجنازہ ادا

جہلم(نامہ نگار )لاہور بم دھماکے میں جابحق ہونے والے جہلم کے نوجوان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر ،ڈی پی او سمیت سینکڑوں افراد کی شرکت لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار 22سالہ زمان خان کا پانچ بھائیوں اور دو بہنوں میں دوسرا نمبر تھا لاہور میں ایکسیویٹر چلتا تھا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں ہونے والے بم دھماکے میں جابحق ہونے والے 26افراد میں ایک کا تعلق جہلم کے گاؤں خورد سے تھا 22سالہ زمان خان لاہور میں محنت مزدوری کرتا تھا اور ایکسیویٹر کا ڈرائیور تھا جو قریب ہی کام کر رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا زمان خان کی نماز جنازہ اس کے آبائی گاؤں خورد میں ادا کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین اور ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت اور لواحقین نے دلی ہمدردی اور دکھ کا اظہار کیا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر