حکمرانوں کی حقیقت عوام کے سامنے آچکی ہے،چوہدری ظہیر

حکمرانوں کی حقیقت عوام کے سامنے آچکی ہے،چوہدری ظہیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر اور امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 52چوہدری ظہیر سلطان نے کہا ہے میاں برادران کی حقیقت عوام کے سامنے آچکی جبکہ عمران خان کی منی ٹریل بھی گول مول ہی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ آئندہ انتخابات میں صرف پی پی پی ایسی جماعت ہے جو پورے ملک سے ریکارڈ کامیابیاں حاصل کرکے وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی صوبہ پنجاب میں عنقریب بہت سی اہم شخصیات پی پی پی میں شمولیت اختیار کریں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی پی کے مرکزی دفتر میں گوجر خان اور کہوٹہ سے آئے ہوئے ایک وفد سے سے ملاقات میں کیا ہے گوجر خان سے مرزا عبدالرحمان کی قیادت میں پی پی پی کارکنان نے چوہدری ظہیر سلطان سے ملاقات کی ہے اور آئندہ ہونے والے ضمنی انتخاب پی پی چار کے لئے لائحہ عمل بنایا گیا ہے چوہدری ظہیر سلطان نے کہا ہے بلاول بھٹو کی ہدایت پر ضلع بھر کے پی پی پی کے کارکنان اور عہدیداران کو منظم کر دیا ہے اور انشاء اللہ راولپنڈی کو دوبارہ منی لاڑکانہ بنا کر دم لیں گے پی پی پی کے تما م پرانے کارکنان سے روزانہ کی بنیاد پر روابط شروع کئے ہیں جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں ہمارا مشن پی پی پی کو ضلع راولپنڈی مین مضبوط کرنا ہے جس میں ہم سو فیصد کامیاب ہوئے ہیں ان کا کہنا تھا گو نواز گو ریلی میں جس محنت سے کارکنان نے شامل ہو کر اسے کامیاب بنایا اس پر تمام عہدیداران اور کار‘کنان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔