انتظامیہ کی نااہلی،چوآسیدن شاہ شہرکوڑا کرکٹ کا ڈھیر بن گیا

انتظامیہ کی نااہلی،چوآسیدن شاہ شہرکوڑا کرکٹ کا ڈھیر بن گیا

چوآسیدن شاہ (نمائندہ پاکستان)چوآسیدن شاہ شہرکوڑا کرکٹ کا ڈھیر بن گیا اس برساتی موسم میں متعدی بیماریاں پیدا ہونے کا شدید خدشہ تفصیلات کے مطابق جب سے مقامی نو منتخب بلدیاتی نمائندوں نے ذمہ داریاں سنبھالی ہیں اُس دن سے چوآسیدن شاہ شہر میں کوڑا کرکٹ کی صفائی ایک مسئلہ بن گیاہے جبکہ شہر پہلے ہی پینے کے مسائل جیسے سنگین مسئلہ میں مبتلا تھا اور اب رہی سہی کسر بلدیاتی نمائندوں نے نکال دی ہے جبکہ شہر یوں پر اُن کے منتخب نمائندوں نے بھاری ٹیکس جس حد تک وہ لگا سکتے تھے لگا کر پنجاب حکومت کو بدنام کرنے کی کوششیں بھی شروع کر رکھی ہیں جس سے نہ صرف حکومت پنجاب کو کو سا جا رہا ہے بلکہ الزام لگایا گیا ہے کہ ہمیں کوئی بجٹ تک نہیں دیا جارہا جس کی وجہ سے ہم نے آمدنی میں اضافہ کے لئے یہ سب کچھ کرنا پڑ رہا ہے عوام نے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف ،چیف سیکرٹری پنجاب ، کمشنر راولپنڈی ڈویثزن ،ڈپٹی کمشنر چکوال سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چوآسیدن شاہ شہر میں موجود کوڑہ کرکٹ کے ڈھیروں کوختم کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر