سمارٹ فون کو چند سیکنڈ میں مکمل چارج کرنے والی ٹیکنالوجی

سمارٹ فون کو چند سیکنڈ میں مکمل چارج کرنے والی ٹیکنالوجی

پنسلوانیا(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کی ڈریکسل یونیورسٹی میں انجینئروں نے ایک ایسا برقیرہ (الیکٹروڈ) ایجاد کرلیا ہے جس کی بدولت مستقبل میں اسمارٹ فونز اور بجلی سے چلنے والی کاروں کی بیٹریاں تک صرف چند سیکنڈ میں مکمل چارج ہوجائیں گی۔اسمارٹ فون صارفین کیلیے بیٹری چارجنگ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے جس میں عام طور پر کئی گھنٹے لگ جاتے ہیں جبکہ بعض لوگ تو اپنے موبائل فون کو مسلسل چارجر کے ساتھ ہی لگاکر رکھنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ بجلی سے چلنے والی کاروں (الیکٹرک کارز) کا معاملہ بھی اس سے کچھ مختلف نہیں کیونکہ انہیں بھی چند کلومیٹر فاصلہ طے کرنے کے بعد اپنی بیٹریاں دوبارہ چارج کرنے کی ضرورت پڑتی ہے جس میں دو سے تین گھنٹے ضائع ہوجاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مکمل طور پر برقی توانائی سے استفادہ کرنے والی کاریں اب تک زیادہ مقبول نہیں ہوسکی ہیں۔چارجنگ کے مسئلے کا ایک حل ’’سپر کپیسٹر‘‘ کی شکل میں سامنے آیا ہے مگر اب تک اس سے بھی خاطرخواہ فائدہ نہیں اٹھایا جاسکا کیونکہ یہ جتنی تیزی سے چارج ہوتا ہے اسی تیز رفتاری سے ڈسچارج بھی ہوجاتا ہے۔ یعنی سپر کپیسٹر زیادہ مقدار میں بجلی کا ذخیرہ کرنے کے قابل نہیں۔ڈریکسل یونیورسٹی کے ماہرین نے ’’ایم ایکسین‘‘ (MXene) کہلانے والا ایک خاص مادّہ استعمال کرتے ہوئے یہ دونوں مسائل ایک ساتھ حل کردیئے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر