ہائیکورٹ بار ملتان کی احتجاجی ریلی، اعلیٰ عدالتی شخصیت کا پتلا نذر آتش

ہائیکورٹ بار ملتان کی احتجاجی ریلی، اعلیٰ عدالتی شخصیت کا پتلا نذر آتش

ملتان ، وہاڑی، خانیوال، مظفر گڑھ، میلسی(خبر نگار خصوصی، نمائندگان) ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے احتجاجی اجلاس کے بعد ہائیکورٹ بارسے ایس پی چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں نعرے بازی کے ساتھ ایس پی چوک پر اعلی ٰعدالتی شخصیت کا پتلا بھی نذرآتش کیاگیااس موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی اورریلی کے دوران ٹریفک کو بھی بند کردیاگیااور ہائیکورٹ وڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشنز کی جانب سے مکمل عدالتی بائیکاٹ کیا گیا دریں اثناء ہائیکورٹ میں ججز کوتبدیل کرنے کے باعث عدالتی کام بندرہاجس کی وجہ سے گزشتہ روزمقدمات کی سماعت کے لئے آنے والے سائلوں کو بھی واپس جاناپڑانیز ملتان بینچ میں مقدمات کی دائر ی برانچ بھی بند رہی اورمقدمات دائر کرنے کے لئے ہائیکورٹ بہاولپوربینچ اورپرنسپل سیٹ لاہورسے رجوع کرنے کہ ہدایت جاری کی گئی ہے۔ملتان ہائی کورٹ بار میں وکلاء اور جسٹس میں پھڈا ، ڈسٹرکٹ بار وہاڑی کے وکلاء نے ملتان ہائی کورٹ بار کے وکلاء سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے مکمل ہڑتال کی ، ہڑتال کی وجہ سے دوردراز سے آنے والے سائلین کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا اس موقعہ پر صدر بار راؤ شیراز رضا، جنرل سیکرٹری رائے عا مر اسلم ، سابق سیکرٹریز بار رانا محمداکبر ، چودھری ندیم اکرم پرویز ، سابق سیکرٹری با ر چودھری شہزاد نواز ، سینئر قانوندان میں محمد غفور، میاں افضل برکات ، رانا شعیب اصغر، چودھری خالد محمود گجر، رانا مسعود اصغر ، چودھری حمادرضا جٹ ایڈووکیٹس ودیگر وکلا ء نے چیف جسٹس آف پا کستان ، چیف جسٹس پنجاب سے معاملہ کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ خانیوال سے بیورو نیوز کے مطابق ملتان ہائی کورٹ بارے سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام احتجاجاً عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا کوئی وکیل کسی عدالت میں پیش نہیں ہوا اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار کے صدر چوہدری عمر چیمہ، جنرل سیکرٹری راجہ سہیل ظفر نے کہاکہ ملتان ہائی کورٹ کو لاہور لے جانا غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے وکلاء کبھی برداشت نہیں کریں گے انہو ں نے کہاکہ جسٹس قاسم رضا کو تبدیل کرکے ملتان ہائی کورٹ میں عدالتی سرگرمیاں بحال کی جائیں۔ مظفر گڑھ سے نامہ نگار کے مطابق ڈسٹرکٹ بار مظفر گڑھ نے ملتان میں وکلاء سے ججز کے نامناسب رویہ اور سانحہ لاہور کے خلاف فل ڈے ہڑتال کی اور عدالتی بائیکاٹ کیا۔ میلسی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق میلسی بارنے ہائیکورٹ کے جسٹس کے رویے اورلاہورکے خودکش حملہ کے خلاف مکمل ہڑتال کی وکلاء نے عدالتوں کابائیکاٹ کیااورکوئی ووکیل عدالتوں میں پیش نہ ہوایوکئی مقدمات کی سماعت التوامیں رہی ۔ صادق آباد سے تحصیل رپورٹر کے مطابق جدید جوڈیشل کمپلیکس میں وکلاء چیمبرز کیلئے اراضی مختص نہ کرنے کیخلاف گزشتہ روز وکلاء نے ہفتہ وار ہڑتال، احتجاج اور عدالتی بائیکاٹ کیا ‘جس پر دور دراز سے پیشی پرآنیوالے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی آئندہ کیلئے پیشیاں ہو گئیں ،ترجمان بار ایسوسی ایشن ملک عبدالرؤف سولنگی نے بتایا کہ وکلاء گزشتہ پانچ سالوں سے ہفتہ وار ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں جو چیمبروں کی فراہمی تک جاری رہے گی ۔

مزید : ملتان صفحہ اول