میٹرک سالانہ امتحان 2017کے نتائج کا اعلان ،ملتان 81.68، بہاولپور 76.90، ڈیرہ بورڈ میں 80.70فیصد امیدوار کامیاب

میٹرک سالانہ امتحان 2017کے نتائج کا اعلان ،ملتان 81.68، بہاولپور 76.90، ڈیرہ بورڈ ...

ملتان، بہاولپور، خانقاہ شریف، ڈیرہ غازیخان (سٹاف رپورٹر، نمائندگان) بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان بہاولپور اور ڈیرہ غازیخان نے میٹرک سالانہ امتحان 2017کے نتائج کا اعلان کر دیا ملتان بورڈ 81.68، بہاولپور 76.90 اور ڈیرہ غازیخان بورڈ کا نتیجہ 80.70 فیصد رہا اس سلسلہ میں ملتان سے سٹاف رپورٹر کیمطابق امتحان میں کل ایک لاکھ 796امیدوار شریک ہوئے ۔ان میں سے 82ہزار 338پاس اور 18ہزار458فیل ہوگئے۔امتحان میں امیدواروں کی کامیابی کا نتاسب 81.68فیصد رہا۔نتائج کے مطابق سائنس گروپ میں کل 81960امیدوار وں نے شرکت کی۔ ان میں سے 69252پاس ہوئے۔ سائنس گروپ کا نتیجہ 84.49رہا۔ آرٹس گروپ میں کل 18836امیدوار شریک ہوئے۔ ان میں سے 13086پاس ہوئے۔آرٹس گروپ کے امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 69.47رہا۔نتائج کے مطابق سائنس گروپ میں لڑکوں کی کامیابی کا تناسب 80.86فیصد،لڑکیوں کی کامیابی کا تنا سب 89.92فیصد رہا ،آرٹس گروپ میں لڑکوں کی کامیابی کی شرح 55.35اور لڑکیوں کی کامیابی کی شرح 76.83فیصد رہی۔ مسلم پبلک گرلز ہائرسیکنڈری سکول پیپلز کالونی ممتاز آباد ملتان کی طالبہ وجیہیہ یونس دختر رانا محمد یونس رولنمبر172424 نے کل نمبرز1100 میں سے1091 نمبرز لیکر بورڈ میں مجموعی طور پر اول پوزیشن حاصل کی۔ ضمیر پبلک سکو ل ملتان کی طالبہ کشف الایمان دختر دلشاد حسین رولنمبر1662363 اور مسلم پبلک ہائیر سیکنڈری سکول ممتاز آباد ملتان کے طالب علم محمد فہد ندیم ولد محمد ندیم رولنمبر179806 نے 1089 ‘1089 نمبرز لیکر مشترکہ طور پر اوورآل دوم پوزیشن حاصل کر لی جبکہ بیکن ہاؤس پبلک سکول فار گرلز ملتان کی طالبہ فاطمہ منیر دختر شیخ محمدمنیر اختر رولنمبر161935 نے 1088 نمبرز لیکر اووآل سوم پوزیشن حاصل کی۔ سائنس گروپ (بوائز) میں مسلم سکول ممتاز آباد ملتان کے طالب علم محمد فہد1089 نمبر لیکر اول قرار پائے۔ مسلم پبلک سکول ممتاز آباد کے ہی طالب علم خلیل ولد رانا خلیل احمد رولنمبر179723 نے1085 نمبرز لیکر دوم پوزیشن حاصل کی۔ سائنس گروپ (بوائز) میں سوم پوزیشن مشترکہ طور پر تین امیدواران کے حصہ میں آئی۔ زکریا پبلک سکول ملتان کے طالب علم سعد امجد خان ولد محمدامجد فیض خان رولنمبر166505 علامہ اقبال ہائر سیکنڈری سکول شجاعبادکے طالب علم محمدعزیز ولد محمد سحین رولنمبر153144 اور مسلم پبلک سکول ممتاز آباد ملتان کے طالب علم محمد انصب ولد محمد ناصرجاوید رولنمبر179052 نے 1084 نمبر لیکر مشترکہ طور پر سوم پوزیشن حاصل کی۔ سائنس گروپ (گرلز) میں اول پوزیشن مسلم پبلک گرلز سکول ممتاز آباد ملتان کی طالبہ وجیہہ یونس نے1091 نمبرز کیساتھ اپنے نام کر لی۔ ضمیر پبلک سکول چونگی نمبر6 ملتان کی طالبہ کشف الایمان دلشاد نے1089 نمبر لیکر دوم پوزیشن حاصل کی جبکہ سوم پوزیشن بیکن ہاؤس پبلک سکول برائے طالبات ملتان کی طالبہ فاطمہ منیر نے1088 نمبرز لیکر حاصل کی۔ آرٹس گروپ (بوائز) میں خانیوال کے طالب علم امیر حمزہ ولد فیض احمد رولنمبر203103 نے 1031 نمبر لیکر اول پوزیشن اپنے نام کر لی ۔جامع خیر المدارس کے طالب علم محمد عرفان ولد محمدانور رولنمبر213227 نے 1021 نمبر کے ساتھ دوم اور جامع العلوم معصوم شاہ روڈ ملتان اور طالب علم محمد عتیق ولد خلیل احمد رولنمبر217265 نے 1016 نمبر لیکر سوم پوزیشن حاصل کی۔ آرٹس گروپ (گرلز) میں اے ون شاہین ماڈل ہائی سکول برائے طالبات لطف آباد ملتان کی طالبہ حفضہ رمضان دختر محمد رمضان رولنمبر211772 نے1053 نمبر لیکر اول‘ ملتان کی طالبہ سیدہ عیشا علی دختر سید محمدعلی نقوی رولنمبر216493 نے1049 نمبر لیکر دوم اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کبوتر منڈی ملتان کی طالبہ رجہ ندیم دختر محمد ندیم رولنمبر211851 نے1038 نمبر لیکر سوم پوزیشن حاصل کی۔ اس طرح پنجاب بھر کے دیگرتعلیمی بورڈز کی طرح تعلیمی بورڈ ملتان میں بھی اوورآل چار پوزیشن میں سے تین پوزیشنز طالبات نے حاصل کرکے طلباء پر سبقت حاصل کر لی۔ بہاولپور ، خانقاہ شریف سے بیورو رپورٹ اور نمائندہ پاکستان کیمطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن بہاول پورمیں میڑک 2017 ء کے امتحانی نتائج کااعلان کیاگیا کنٹرولرامتحانات اکرم تارڑ نے امتحانی نتائج کااعلان کرتے ہوئے بتایاکہ بہاول پوربورڈ کے زیراہتمام میڑک2017 ء کے سالانہ امتحان میں 218 امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے ٹوٹل 74748 طلباء وطالبات نے ایڈمیشن کیلئے اپلائی کیا 74521 طلباء وطالبات نے امتحان دیا جس میں سے 227 طلباء وطالبات غیرحاضررہے ا س طرح کامیاب امیدواروں کی کامیابی کی شرح 76.90 رہی اس امتحان میں مجموعی طور پر پہلی تین پوزیشنوں میں پہلی پوزیشن پر 3امیدواران مریم عبدالجبار دختر عبدالجبار رول نمبر846276سر سید پبلک گرلز ہائی سکول حاصلپورسے ،راحمہ مظہر دختر ملک مظہر حسین رول نمبر800606فوجی فاؤنڈیشن ماڈل گرلز سکول بہاولنگر سے اور محمد عمر ولد نوید طفیل رول نمبر 848051جناح سٹی ہائی سکول بوائز وہاڑی روڈ حاصلپورسے ہیں جنہوں نے مجموعی طور پر 1081نمبر حاصل کیے۔دوسری پوزیشن پر 3امیدواران فاطن خان لودھی دختر امتیاز سلیم لودھی رول نمبر 836828صادق پبلک گرلز یائیر سیکنڈری سکول بہاولپور سے، حمسہ فاطمہ دختر عبدالغفار احسن رول نمبر 873833نیشنل گیریژن گرلز سیکنڈری سکول رحیم یار خان سے اور فضاء فاطمہ دختر محمد خالد شفیق رول نمبر 883190ایف ایف سی گرلز ماڈل ہائی سکول گوٹھ ماچھی صادق آباد سے ہیں جنہوں نے مجموعی طور پر 1079نمبر حاصل کیے۔تیسری پوزیشن پر2امیدواران مہتاب افضل دختر محمد افضل رول نمبر 806516سر سید پبلک گرلز ہائی سکول چشتیاں سے اور آمنہ آصف دختر محمد آصف رشیدرول نمبر 883717بیکن ہاؤس سکول سسٹم گرلز صادق آباد سے ہیں جنہوں نے مجموعی طور پر 1078نمبر حاصل کیے۔سائنس گروپ میں پہلی پوزیشن محمد عمر ولد نوید طفیل رول نمبر 848051جناح سٹی ہائی سکول بوائز وہاڑی روڈ حاصلپورنے حاصل کی 1081 نمبرزحاصل کئے دوسری پوزیشن محمداحمدزاہدولدمحمدزاہداقبال رول نمبر818371 گورنمنٹ ہائی سکول ہارون آبادنے حاصل کی اور1076 نمبرزحاصل کئے تیسری پوزیشن پردوطالب علم محمدحمزہ خالدفاروقی ولد محمدخالدصفدر رول نمبر843591 دی سینٹرل پبلک ہائی سکول بوائزبہاول پوراورمحمداحمدخان ولد محمدسلیم خان رول نمبر803633 گورنمنٹ ماڈل سٹی ہائی سکول بہاول نگرنے 1075 نمبرزحاصل کئے سائنس گروپ (گرلز) میں پہلی پوزیشن دوطالبات مریم عبدالجبار دختر عبدالجبار رول نمبر846276سر سید پبلک گرلز ہائی سکول حاصلپورسے ،راحمہ مظہر دختر ملک مظہر حسین رول نمبر800606فوجی فاؤنڈیشن ماڈل گرلز سکول بہاولنگرنے 1081 نمبرزحاصل کئے دوسری پوزیشن پرتین طالبات فاطن خان لودھی دختر امتیاز سلیم لودھی رول نمبر 836828صادق پبلک گرلز یائیر سیکنڈری سکول بہاولپور سے، حمسہ فاطمہ دختر عبدالغفار احسن رول نمبر 873833نیشنل گیریژن گرلز سیکنڈری سکول رحیم یار خان سے اور فضاء فاطمہ دختر محمد خالد شفیق رول نمبر 883190ایف ایف سی گرلز ماڈل ہائی سکول گوٹھ ماچھی صادق آباد سے ہیں جنہوں نے مجموعی طور پر 1079نمبر حاصل کیے تیسری پوزیشن پردوطالبات مہتاب افضل دخترمحمدافضل رول نمبر806516 سرسیدپبلک گرلز ہائی سکول چشتیاں ، آمنہ آصف دخترمحمدآصف رشید رول نمبر883717 بیکن ہاوس سکول سسٹم گرلز صادق آباد نے مجموعی طورپر 1078 نمبرزحاصل کئے آرٹس گروپ (بوائز) میں پہلی پوزیشن دوطلبہ طلحہ اسماعیل ولد محمداسماعیل رول نمبر 885695 الفلاح ماڈل ہائی سکول سنجرپور صادق آباد اورمحمدثناء اللہ ولد حافظ عبدالرحمان رول نمبر839793 جامعہ اسلامیہ احیاء العلوم بغدادروڈ ون یونٹ چوک بہاول پور نے مجموعی طورپر954 نمبرزحاصل کئے دوسری پوزیشن محمدآفان ولد محمدمنیر رول نمبر847860 جامعہ اسلامیہ احیاء العلوم نزدریلوے اسٹیشن حاصل پور نے 940 نمبرزحاصل کئے تیسر ی پوزیشن محمدعمرولد ممتازاحمد رول نمبر802618 پرائیوٹ بہاول نگر نے 920 نمبرحاصل کئے آرٹس گرو پ(گرلز) پہلی پوزیشن ثانیہ غفور دختر عبدالغفور رول نمبر 814607 گورنمنٹ گرلز سٹی ہائی سکول ہارون آباد نے حاصل کی اورنمبرز1022 حاصل کئے دوسری پوزیشن عائشہ عارف دخترعارف علی رول نمبر882081 گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول پیٹرول پمپ صادق آباد نے حاصل کی اور1011 نمبرزحاصل کئے تیسری پوزیشن سونیاطالب دختر طالب حسین رول نمبر834428 گورنمنٹ جونیئرماڈل گرلز ہائی سکول بہاول پور نے حاصل کی اور999 نمبرزحاصل کئے چیرمین بورڈ پروفیسررانامسعوداختر نے کہاکہ تمام بچے خاص صلاحیتیں لیکرپیداہوتے ہیں کم نمبرزحاصل کرنے والے طلباء وطالبات کے والدین کوان کی حوصلہ شکنی نہیں کرنی چاہیے کیونکہ تمام بچے ہی یونیک ہوتے ہیں بچوں کے اندرخوداعتمادی پیداکریں ان کوحوصلہ دیں ڈیرہ غازیخان سے بیورو رپورٹ اور نمائندہ خصوصی کیمطابق ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان نے میٹرک سالانہ امتحان 2017کے نتائج کا اعلان کر دیاہے او رکامیابی کا تناسب 80.70فیصد رہا . کنٹرولر امتحانات چودھری مشتاق علی نے تقریب میں رزلٹ کا اعلان کرتے ہوئے بتایاکہ امتحان کیلئے 76106امیدواروں نے درخواست دی اور 66966طلباؤطالبات نے امتحان میں حصہ لیاجن میں سے 54044نے کامیابی حاصل کی . امتحان میں 52398ریگولر طلباء میں سے 44454کامیاب ہوئے اور شرح 84.83فیصد رہی . 14568پرائیویٹ امیدواروں میں سے 9590کامیاب ہوئے اور شرح 65.82فیصد رہی . کنٹرولر امتحانات نے بتایاکہ ریگولر طلبہ کے سائنس گروپ میں 49490طلباؤطالبات میں سے 42515کامیاب ہوئے اور شرح 85.90فیصد ، ہیومنٹیز گروپ میں 2908طلباوطالبات میں سے 1939نے کامیابی حاصل کی اور شرح 66.67فیصد رہی . پرائیویٹ امیدواروں کے سائنس گروپ میں 12353میں سے 8457کامیاب ہوئے او رشرح 68.46فیصد رہی . ہیومنٹیز گروپ میں 2215طلباؤطالبات میں سے 1133کامیاب ہو ئے اور شرح 51.15فیصد رہی .

میٹرک نتائج

مزید : ملتان صفحہ اول