دنیا کا خوش قسمت ترین انسان بننے کا نسخہ،ایسے انسان کے لئے فرشتے دعا کرتے ہیں

دنیا کا خوش قسمت ترین انسان بننے کا نسخہ،ایسے انسان کے لئے فرشتے دعا کرتے ہیں
دنیا کا خوش قسمت ترین انسان بننے کا نسخہ،ایسے انسان کے لئے فرشتے دعا کرتے ہیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

انسان اپنی بہتری کے لئے دعائیں کرتا رہتا ہے لیکن اسکا ایک عمل ایسا ہے جو اس کو فرشتوں کی دعا کا محور بنا دیتا ہے۔احادیث میں انسان کے اس عمل کو بہت پسندیدہ عمل قرار دیا گیا ہے کہ جب کوئی انسان دوسروں کے لئے دعا کرتا ہے تو اسکی دعا پر فرشتے بھی اسکے لئے وہی دعا کرتے ہیں ۔مفسرین کا کہنا ہے کہ یہ دعا ریا کاری سے بعید ہوتی ہے محض خلوص و محبت کی بنیاد پر کسی کے لیے اس کی پیٹھ کے پیچھے کی جاتی ہے اس میں اخلاص بھی بہت ہوتا ہے اس کے علاوہ غائب کی دعا غائب کے لیے بڑی تیزی سے قبول ہو جاتی ہے۔ اس لیے دوسروں سے دعا کی درخواست کرنا بھی مسنون ہے ۔یہ ان دعاو ¿ں میں شامل ہے جو جلد قبول ہوتی ہیں۔ایسا انسان دنیا خوش قسمت ترین انسان بن جاتا ہے اور کامیابیاں اسکی راہ تکتی ہیں۔

حدیث پاک میں ہے کہ جب کوئی مسلمان اپنے کسی مسلمان بھائی کے لیے خیر و فلاح کی کوئی دعا کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ کے فرشتے کہتے ہیں۔” یعنی اللہ کے بندے، یہی چیز اللہ تعالیٰ تجھے بھی عطا فرما دے“ کتب تفاسیر میں لکھا ہوا ہے کسی مسلمان کی حاجت روائی کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا مانگنا شفاعت حسنہ میں داخل ہونے کے مترادف ہے اور دعا کرنے والے کو بھی اس کا اجر ملتا ہے۔ نبی کریمﷺ نے فرمایا” جب کوئی شخص اپنے مسلمان بھائی کے لیے دعا کرتا ہے تو فرشتہ کہتا ہے اللہ تعالیٰ تیری بھی حاجت پوری فرمائیں“اس سے بہتر اور نسخہ کیا ہوسکتا ہے کہ اگر ایک مسلمان دوسرے بھائی کے لئے دعا کرے تو اللہ کے ہاں اسکو بھی وہی اجرملتا ہے ۔

مزید : روشن کرنیں