جرمن ماڈلز کی کیٹ واک پر ڈیلی پاکستان آن لائن کی کوریج کو سراہا گیا

جرمن ماڈلز کی کیٹ واک پر ڈیلی پاکستان آن لائن کی کوریج کو سراہا گیا
جرمن ماڈلز کی کیٹ واک پر ڈیلی پاکستان آن لائن کی کوریج کو سراہا گیا

  

برلن (راشد بلال سے ) گزشتہ روز منہم آرگنائزیشن حامبروکن میں مقامی ماڈلز کے ساتھ مل کر رنگ برنگے ملبوسات میں ریپ پر کیٹ واک کا اہتمام کیا ۔ اس موقع پرماڈلز لڑکوں اور لڑکیوں نے موسیقی پرڈانس کر کے پروگرام کو چار چاند لگا دیئے۔ کیٹ واک کو دیکھنے کے لئے ہال میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی ۔ جبکہ بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی تالیاں بجاکر ماڈلز کا حوصلہ بڑھاتے رہے.

منہم آرگنائزیشن تارکین وطن کے مسائل کو بھی حل کرتی اور انکے لئے پروگرام سجاتی رہتی ہے جبکہ شہر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کرکے سماجی رابطوں کو فروغ بھی دیتی ہے۔اس موقع پر ڈیلی پاکستان آن لائن کے نمائندے کو خاص طور پر وڈیوز ریکارڈنگ کی اجازت دی گئی اور اسکی کوریج کو پسند کیا گیا ۔

مزید : بین الاقوامی