لاہور سے بمبوریت پہنچنے والے بائیکرزکا قبیلہ کالاش نے پُرجوش استقبال کیا

لاہور سے بمبوریت پہنچنے والے بائیکرزکا قبیلہ کالاش نے پُرجوش استقبال کیا
لاہور سے بمبوریت پہنچنے والے بائیکرزکا قبیلہ کالاش نے پُرجوش استقبال کیا

  

چترال( ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور اور منڈی بہاؤالدین سے موٹر سائیکلوں پر کے ٹو کنگزٹورسٹ کا قافلہ وادی بمبوریت پہنچا تو کالاش قبیلے نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا اورانہیں وادی کے تاریخی ثقافتی مقامات کی سیر کرائی ۔اس موقع پر کے ٹو کنگز کے صدر علی احمد طاہر اور کپٹن ریٹائرڈ اسد نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان کے ماتھے کا جھومر کہلانے والی کالاش وادی انگنت مسائل کا سامنا کررہی ہے۔تعلیم اور سڑکوں کے فرسودہ نظام اور صحت کی سہولتیں ناپید ہونے کے باوجود لوگوں کی پاکستان سے محبت دیکھ کر وفدکے شرکا بے حد متاثر ہوئے۔کے ٹوکنگز کے صدر نے وادی کالاش کے نوجوانوں کو لاہور کی سیر کی دعوت دی اور کہا کہ وہ بھی سیروسیاحت کے ذریعہ سے قومی یکجہتی کو فروغ دیں۔

مزید : چترال