بارشوں کے بعد سانپوں کا راج، ایک ہفتے کے دوران 29 افراد کو ڈس لیا

بارشوں کے بعد سانپوں کا راج، ایک ہفتے کے دوران 29 افراد کو ڈس لیا
بارشوں کے بعد سانپوں کا راج، ایک ہفتے کے دوران 29 افراد کو ڈس لیا

  

تھرپارکر (ڈیلی پاکستان آن لائن) حالیہ بارشوں کے بعد لوگوں کو سانپوں کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا ہے، ضلع بھر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 29 افراد سانپوں کے ڈسنے کی وجہ سے ہسپتال پہنچ چکے ہیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ضلع تھرپارکر میں صحرائی علاقہ ہونے کی وجہ سے 80 سے زائد اقسام کے سانپ پائے جاتے ہیں جو اپنے بلوں میں رہتے ہیں لیکن بارشوں کے موسم میں باہر نکل آتے ہیں اور بہت سے سانپ انسانی آبادیوں کا رخ بھی کر لیتے ہیں۔ حالیہ بارشوں کے بعد بھی سانپ اپنے بلوں سے باہر آگئے اور صرف ایک ہفتے کے دوران 29 لوگوں کو ڈس لیا۔ سب سے زیادہ 11افراد اسلام کوٹ میں سانپوں کے ڈسنے سے متاثر ہوئے۔ خوش قسمتی اور بر وقت طبی امداد کے باعث تاحال سانپوں کے ڈسنے سے کوئی بھی شخص جاں بحق نہیں ہوا۔

مزید : تھرپارکر