لندن میں ایک اور تیزاب گردی کا واقعہ، مزید 2 نوجوان ہسپتال پہنچ گئے
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)لندن میں نامعلوم افراد نے 2 نوجوانوں پر تیزاب پھینک دیاجس سے نوجوان بری طرح جھلس گئے اور ان کی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چند روز سے لندن میں تیزاب گردی کے واقعات تیزی سے سامنے آ رہے ہیں جس سے لوگ خوف و ہراس کا شکار ہے۔تازہ ترین تیزاب گردی کا واقعہ مشرقی لندن میں پیش آیا جس پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔