بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دے کر سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے والے 3 ملزمان گرفتار
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دے کر سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے میں ملوث تین ایجنٹس کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں منڈی بہاؤالدین کا ذوالفقار، قائد آباد کا فیصل جمیل اور فیصل آباد کا محمد حنیف شامل ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے متاثرین کی درخواست پر تینوں ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ملزم ذوالفقار نے ایک شخص کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر 10 لاکھ روپے ہتھیائے تھے جبکہ ملزم محمد حنیف نے ایک شخص سے 4 لاکھ 63 ہزار روپے لوٹے۔ ایف آئی اے نے تینوں ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔