پی آئی اے نے اخراجات میں کمی کی خاطر کیبن کریو کیلئے ہوٹل کی سہولت ختم کر دی

پی آئی اے نے اخراجات میں کمی کی خاطر کیبن کریو کیلئے ہوٹل کی سہولت ختم کر دی
پی آئی اے نے اخراجات میں کمی کی خاطر کیبن کریو کیلئے ہوٹل کی سہولت ختم کر دی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پی آئی اے انتظامیہ نے اخراجات میں کمی کیلئے حج آپریشن میں کیبن کریو کے لیے ہوٹل کی سہولت ختم کر دی ۔

اے آر وائے نیوز کے مطابق انتظامیہ اخرامات میں کمی کیلئے یونین ایئر لیگ سے معاہدہ کیا ہے جس کے تحت حج آپریشن کے دوران کیین کریو کیلئے جدہ اور مدینہ میں ہوٹل کی سہولت ختم کر دی گئی ہے جس سے ایئر لائن کو 5کروڑ روپے سے زائد کی بچت ہو گی ۔

ہوٹل کی سہولت کے متبادل کے طور پر کیبن کریو کو رقم کی نقد ادائیگی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 12گھنٹے سے زائد ڈیوٹی کرنے والے کیبن کریو کو پرواز کی واپسی پر5 ہزار روپے کی کیش ادائیگی کی جائے گی۔

اس سے قبل حج پروازوں پر تعینات کیبن کریو کو ہوٹل کی مد میں ایئر لائن کو64ملین سے زائد کے اخراجات کا سامنا تھا، معاہدے کے بعد کیش ادائیگی کی مد میں کیبن کریو کو ادا کی جانے والی رقم صرف 13 ملین رہ جائے گی.ذرائع کے مطابق جدہ اور مدینہ میں ہوٹل کی سہولت کے خاتمے سے ایئر لائن کو5کروڑ روپے سے زائد کی بچت ہوگی۔

مزید : قومی