ایف بی آر نے مہنگے تحفے دینے والوں کونوٹسز جاری کر دیئے ،گزشتہ برس 102 ارب روپے کے تحائف دیئے گئے

ایف بی آر نے مہنگے تحفے دینے والوں کونوٹسز جاری کر دیئے ،گزشتہ برس 102 ارب روپے ...
ایف بی آر نے مہنگے تحفے دینے والوں کونوٹسز جاری کر دیئے ،گزشتہ برس 102 ارب روپے کے تحائف دیئے گئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایف بی آر کی طرف سے مہنگے تحفے دینے والوں کونوٹسز جاری کر دیئے گئے ،ذرائع ایف بی آرکے مطابق گزشتہ سال 2 ہزار 785 افراد نے 102 ارب روپے کے تحائف دیئے تھے،یہ تحائف منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کیلئے استعمال ہوئے، ان افراد نے اپنی ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں ان بڑے تحائف کا ذکر کیا تھا، ذرائع ایف بی آرکا کہنا تھا 8 افرادنے 50 کروڑ سے 1 ارب روپے کے درمیان کے تحائف وصول کئے، 3 افراد نے 1 ارب روپے یا اس سے زائد کے تحائف وصول کئے جبکہ 97افرادنے10 سے 20 کروڑروپے کے درمیان کے تحائف وصول کئے۔

مزید : اسلام آباد