بلاول کا فاطمہ بھٹو، ذوالفقار جونیئر سے رابطہ، زرداری ناراض

بلاول کا فاطمہ بھٹو، ذوالفقار جونیئر سے رابطہ، زرداری ناراض
بلاول کا فاطمہ بھٹو، ذوالفقار جونیئر سے رابطہ، زرداری ناراض

  

کراچی(ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے بھٹو خاندان اور70 کلفٹن سے روابط کے بعد ان کے اپنے والد اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے اختلاف پیدا ہوگئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اپنی خالہ صنم بھٹو کے توسط سے بلاول بھٹو زرداری کا ذوالفقار بھٹو جونیئر اور فاطمہ بھٹو سے کافی عرصہ سے رابطہ ہے، تاہم آصف علی زرداری کو حال ہی میں اس کا علم ہوا ہے جس کے بعد وہ بیماری کا بتا کر بیرون ملک چلے گئے ہیں۔

روزنامہ خبریں کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کسی کے ساتھ بھی ذاتی رنجش کی مخالفت کرتے ہیں اور وہ سنجیدہ سیاست کرنے کے خواہ ہیں۔ اخبار کے مطابق بلاول بھٹو کا 70 کلفٹن سے مسلسل ٹیلیفون پر رابطہ قائم ہے اور وہ پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار جونیئر کو اپنے ساتھ ملانے کے حق میں ہیں تاہم شادی کے حوالے سے خبریں حقائق کے منافی ہیں۔

بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی میں ملوث، نئی دہلی نے سارک فورم کے مقصد کو نقصان پہنچایا، پاکستان مالدیپ میں میڈیکل کالج کی تعمیر میں تعاون کرے گا: وزیر اعظم

اخبار کے ذرائع کے مطابق صنم بھٹو کی زرداری خاندان سے ناراضگی کی وجہ پی پی پی کی حالیہ حکومت میں ان کے والد ذوالفقار علی بھٹو شہید کی کراچی میں واقع قطعہ اراضی کا ٹائیٹل تبدیل کرکے جعلسازی کے ذریعے اس کو فروخت کرنے کا معاملہ ہے۔ یہ زمین دراصل صنم بھٹو کے حصے میں آئی تھی، تاہم بلاول بھٹو نے اس کا سختی سے نوٹس لیا تھا اور بعدازاں یہ زمین صنم بھٹو کو واپس مل گئی تھی۔ 70کلفٹن سے رابطے کے بعد نہ صرف سابق صدر آصف علی زرداری بلکہ پیپلزپارٹی کے کئی رہنما پریشان ہوگئے ہیں اور انہوں نے اس کی شکایت پارٹی کے شریک چیئرمین سے بھی کی ہے۔

مزید : کراچی