اوگرا 2009 ءاور این ایچ اے سیفٹی آرڈیننس ختم کیا جائے، آئل ٹینکر مالکان کے مطالبات سامنے آ گئے

اوگرا 2009 ءاور این ایچ اے سیفٹی آرڈیننس ختم کیا جائے، آئل ٹینکر مالکان کے ...
اوگرا 2009 ءاور این ایچ اے سیفٹی آرڈیننس ختم کیا جائے، آئل ٹینکر مالکان کے مطالبات سامنے آ گئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت پٹرولیم کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی کے بعد آئل ٹینکرز مالکان کے مطالبات سامنے آ گئے، نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق آئل ٹینکرز مالکان کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اوگرا 2009 اور این ایچ اے سیفٹی آرڈیننس کو ختم کیا جائے اس کے علاوہ بلاجواز چالان نہ کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی جائے، نجی ٹی وی کے مطابق آئل ٹینکر مالکا ن کاکہنا تھا گاڑیوں کی چیکنگ کرائیں نہ ٹیکس دیں گے مزید براں آئل ٹینکرز کرایوں میں اضافے کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،ٹینکرز مالکان کا کہنا تھا کسی بھی مطالبے پر ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے جبکہ حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے آئل ٹینکرز کے جائز مطالبات ماننے کیلئے تیار ہیں۔

مزید : اسلام آباد