ننکانہ، نوشہرہ ورکاں: میٹرک میں کم نمبر آنے، ایک مضمون میں فیل ہونے پر طالب علم اور طالبہ نے خود کشی کر لی

ننکانہ، نوشہرہ ورکاں: میٹرک میں کم نمبر آنے، ایک مضمون میں فیل ہونے پر طالب ...
ننکانہ، نوشہرہ ورکاں: میٹرک میں کم نمبر آنے، ایک مضمون میں فیل ہونے پر طالب علم اور طالبہ نے خود کشی کر لی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 ننکانہ صاحب+نوشہرہ ورکاں (ویب ڈیسک) میٹرک کے امتحان میں کم نمبر آنے پر ننکانہ کے طالب علم اور ایک مضمون میں فیل ہونے پر نوشہرہ ورکاں کی طالبہ نے خود کشی کر لی۔ ہائوسنگ کالونی ننکانہ کے رہائشی اسلم پٹواری کے بیٹے علی اسلم نے کم نمبر آنے پر گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ جواں سال بیٹے کی نعش دیکھ کر والدہ کو غشی کے دورے پڑتے رہے۔ علی اسلم نے 1100میں سے 560نمبر حاصل کئے تھے جس پر والدہ نے معمولی ڈانٹ ڈپٹ کی تھی۔ نوشہرہ ورکاں کے زمیندار کی بیٹی نتاشا سرور نے ایک مضمون میں ناکامی پر زہریلی گولیاں نگل لیں۔

مزید : ننکانہ صاحب