ٹیکسلا کچہری کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار

ٹیکسلا کچہری کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار
ٹیکسلا کچہری کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار

  

راولپنڈی  (ویب ڈیسک) ٹیکسلا کچہری کو خوفناک بم دھماکوں کے ذریعے اڑادینے کی بذریعہ ٹیلیفون میسج ٹیکسلا بار کے متعدد وکلا کو دھمکیاں دینے والے سجاد احمد ولد اللہ داد سکنہ زیارت مشہدی ٹیکسلا کو پولیس نے حراست میں لے لیا، اس سے ٹیلیفون سیٹ اور سم بھی قبضہ میں لے لی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ صبح آٹھ بجے کے بعد ٹیکسلا بار کے متعدد وکلا جن میں ملک باسط، راجہ طاہر اور سید اقرار حیدر ایڈووکیٹس شامل ہیں، کے موبائل فونز پر ایک گھنٹہ کے دوران وقفہ وقفہ سے تین بار میسج کیا گیا کہ ٹیکسلا کچہری کو اڑانے کیلئے احاطہ کچہری میں خوفناک بموں سمیت پہنچنے والے ہیں۔ وکلاءنے احاطہ کچہری کو خالی کروالیا اور عدالتی کارروائیاں بھی بند کردی گئیں اور مقامی پولیس ودیگر انتظامی افسران کو آگاہ کردیاگیا۔ پولیس کی بھاری نفری بھی احاطہ کچہری میں پہنچ گئی، پولیس تمام دن اسی تگ و دو میں لگی رہی۔ بالآخر رات آٹھ بجے کے بعد پولیس موبائل فونز پر میسج کرنے والے شخص تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی اور سجاد احمد ولد اللہ داد سکنہ زیارت مشہدی ٹیکسلا کو حراست میں لے لیا۔

مزید : راولپنڈی