پشاور، سرچ آپریشن میں اشتہاروں سمیت 110 مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ و بارودی مواد برآمد

پشاور، سرچ آپریشن میں اشتہاروں سمیت 110 مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ و بارودی ...
پشاور، سرچ آپریشن میں اشتہاروں سمیت 110 مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ و بارودی مواد برآمد

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیشنل ایکشن پلان کے تحت پشاور پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 110 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا،گرفتار افراد کے قبضے سے 2 پستول اور گولیاں برآمدہوئیں۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت آپریشن کے دوران 100 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ، پولیس کے مطابق سرچ آپریشن حیات آباد،قصہ خوانی،خیبر بازار اوردیگر علاقوں میں کیا گیا، گرفتار افراد میں 2 اشتہاری اور 58 مشتبہ افراد شامل ہیں، سرچ آپریشن کے دوران 100 سے زیادہ گھروں کی تلاشی لی گئی جبکہ کرایہ داری کے نامکمل کوائف پر 50 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔

مزید : پشاور