قائداعظم کے پاکستان میں دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں، ہر قیمت پرملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے،شہباز شریف

قائداعظم کے پاکستان میں دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں، ہر قیمت پرملک کو امن ...
قائداعظم کے پاکستان میں دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں، ہر قیمت پرملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے،شہباز شریف

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)دہشتگردی کے عفریت کو ہر قیمت پر شکست دیکر ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے، دہشتگردی کا چیلنج جتنا بڑا ہے، پاکستانی قوم کاعزم اس سے بلند ہے، ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی قوم کی عظیم قربانیاں اپنی جگہ مسلمہ ہیں، پاکستانی قوم بہادر اور دلیر قوم ہے،دہشتگردی کے عفریت کو ہر قیمت پر شکست دیکر ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے،انہوں نے کہا قائداعظم کے پاکستان میں دہشتگردی کے ناسورکی کوئی گنجائش نہیں، اتحاد و اتفاق کی طاقت سے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا صفایا کرینگے۔

مزید : لاہور