زیادتی کا بدلہ، پنچایت کے حکم پر 16سالہ لڑکی سے بھی زیادتی، 12ملزم گرفتار

زیادتی کا بدلہ، پنچایت کے حکم پر 16سالہ لڑکی سے بھی زیادتی، 12ملزم گرفتار
زیادتی کا بدلہ، پنچایت کے حکم پر 16سالہ لڑکی سے بھی زیادتی، 12ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ویب ڈیسک) تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں زیادتی کا بدلہ لینے کے لئے پنچایت کے حکم پر 16 سالہ لڑکی سے زیادتی کا انکشاف ہوا ہے پولیس نے واقعہ میں ملوث 12 ملزمان گرفتار کر لئے۔ بستی راجہ رام میں چند دن قبل ملزم عمروڈا نے 13 سالہ لڑکی شمیم کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر مذکورہ لڑکی کے لواحقین نے کہا کہ وہ بدلہ لیں گے اس پر شمیم اور عمر وڈا کے عزیزوں کے درمیان اس معاملہ پر پنچایت ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ زیادتی کا بدلہ زیادتی ہی ہو گا پنچایت کے فیصلہ کی روشنی میں ملزم عمر وڈا کے لواحقین نے 16 سالہ عذرا کو شمیم بی بی کے رشتے داروں کے حوالے کردیا .

سکول میں ٹیچر نے 9 سالہ بچی کو فحش فلم دیکھتے پکڑ لیا، پوچھا کیوں دیکھ رہی ہو تو آگے سے اُس نے ایسا جواب دے دیا کہ واقعی پیروں تلے زمین نکل گئی، فوری پولیس کو بلانا پڑگیا کیونکہ۔۔۔

معلوم ہوا ہے کہ شمیم بی بی کے بھائی محمد اشفاق نے عذرا کو زیادتی کا نشانہ بنایا لیکن بعد میں دونوں فریقین نے پنچایت کے فیصلہ کے برعکس وومن پولیس سنٹر میں ایک دوسرے کے خلاف مقدمات درج کرا دیئے اعلیٰ پولیس افسران نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر نے کا حکم دیا مظفر آباد پولیس نے رات گئے آپریشن کر کے آمنہ بی بی اور امین سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

مزید :

ملتان -