نثارکاجاویدہاشمی سے رابطہ،حمایت میں بیان دینے پرشکریہ اداکیا

نثارکاجاویدہاشمی سے رابطہ،حمایت میں بیان دینے پرشکریہ اداکیا
نثارکاجاویدہاشمی سے رابطہ،حمایت میں بیان دینے پرشکریہ اداکیا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی سے رابطہ کر کے اپنی حمایت میں بیانات پر شکریہ ادا کیا ہے۔

روزنامہ دنیا کے مطابق مخدوم جاوید ہاشمی جنہوں نے گزشتہ ہفتہ وزیرداخلہ چوہدری نثار کے بارے میں میڈیا میں مثبت انداز میں بات کی اور انہیں وزیراعظم نوازشریف کا وفادار، سمجھدار، عملیت پسند قرار دیا تھا جس پر وزیرداخلہ چوہدری نثار نے مخدوم جاوید ہاشمی کیساتھ رابطہ کرکے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ظفرحجازی سلطانی گواہ بن سکتاہے ، اس کی جان کوخطرہ تحفظ دیاجاناچاہئے ،وزیر اعظم کے پاس اقامہ ہو نا اور بیرون ملک ملازمت کرنا شرمناک حرکت ہے:سینیٹر اعتزازاحسن

اخبارکے مطابق وفاقی وزرا اسحاق ڈار اورخواجہ سعد رفیق نے بھی چند روز قبل مخدوم جاوید ہاشمی سے رابطہ کرکے حکومت کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا، وزرا نے کہا ہے کہ مخدوم جاوید ہاشمی نے پاناما، جے آئی ٹی رپورٹ پراصولی موقف اختیار کیا،بالخصوص وزیراعظم کے متعلق صادق اور امین بارے انہوں نے جو موقف اختیار کیا وہ درست ہے۔

مزید : اسلام آباد