محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا امکان مسترد کردیا

محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا امکان مسترد کردیا
محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا امکان مسترد کردیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی فاسٹ بالر محمد عامر نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بارے میں نہیں سوچا۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتے ہیں کہ یہ غلط اور بے سروپا خبریں کس طرح میڈیا میں آئیں کیونکہ وہ ابھی نوجوان اور فٹ ہیں۔ ان کا کرکٹ کے کسی بھی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

محمد عامر کے مطابق انہوں نے صرف یہ کہا تھا کہ کھلاڑی کو اپنے جسم اور فٹنس لیول کا بھرپور خیال رکھنا چاہئے اور ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور تمام فارمیٹس میں اپنے ملک کی انٹر نیشنل کرکٹ میں نمائندگی کرنا چاہتے ہیں۔

جنوبی افریقی بلے باز کوینٹن ڈی کوک پی ایس ایل 3 میں حصہ لیں گے، یہ کس ٹیم کی جانب سے کھیلیں گے؟ نام جان کر پاکستانیوں کی خوشی کا ٹھکانہ ہی نہ رہا

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کی جانب سے اسپاٹ فکسنگ پر چند سال کی عائد پابندی ختم ہونے کے بعد دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھا اور میچوں میں انہیں کھیلنے کا موقع ملا تو روز بہ روز ان کی کارکردگی بہتر ہو رہی ہے۔ بلاشبہ ابتدا ءمیں انہیں بعض مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا مگر اب صورتحال سازگار ہے۔

مزید : کھیل