پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون میں جنوبی افریقہ کا ایک مسلمان کھلاڑی اور آسٹریلیا کا وہ سابق کپتان بھی شامل ہو گا جنہیں دیکھنے کیلئے پوری دنیا سٹیڈیم دوڑی چلی آتی ہے، یہ کون ہیں؟ جان کر آپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون میں جنوبی افریقہ کا ایک مسلمان کھلاڑی ...
پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون میں جنوبی افریقہ کا ایک مسلمان کھلاڑی اور آسٹریلیا کا وہ سابق کپتان بھی شامل ہو گا جنہیں دیکھنے کیلئے پوری دنیا سٹیڈیم دوڑی چلی آتی ہے، یہ کون ہیں؟ جان کر آپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں فتح کے بعد ورلڈ الیون کے ستمبر میں دورہ پاکستان کا اعلان ہوا تو پاکستانیوں کی خوشیوں میں بے پناہ اضافہ ہو گیا اور اب ہر کوئی بے صبری سے اس دورے کا منتظر ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ جنوبی افریقی بلے باز کوینٹن ڈی کوک پی ایس ایل 3 میں حصہ لیں گے، یہ کس ٹیم کی جانب سے کھیلیں گے؟ نام جان کر پاکستانیوں کی خوشی کا ٹھکانہ ہی نہ رہا

اگرچہ ابھی تک یہ تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں کہ اس ٹیم میں کون کونسے کھلاڑی شامل ہوں گے مگر اب چار کھلاڑیوں کے نام سامنے آئے ہیں جن میں ہاشم آملہ اور سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل کلارک بھی شامل ہیں۔

اگرچہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو اس دورہ کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کلیئرنس نہیں ملی لیکن ورلڈالیون پاکستان کی قومی ٹیم کے ساتھ 3 میچ کھیلے گی جنہیں آئی سی سی نے بین الاقوامی میچوں کا درجہ دینے کا اعلان بھی کر رکھا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستانی بھی کافی پرجوش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ چیمپنز ٹرافی کی فاتح ٹیم نے طویل عرصے دوبارہ ٹریننگ شروع کردی

پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”سنا ہے کہ ہاشم آملہ، مائیکل کلارک، لوک رانچی اور ٹم پین بھی اس ٹیم کا حصہ ہوں گے۔“

ان کا مزید کہنا تھا کہ ”میں نے حکومت سے بات کی ہے لیکن ابھی ان کے فیصلے کا انتظار ہے۔ میں پرامید ہوں کہ ہمیں وقت پر کلیئرنس مل جائے گی تاکہ ہم اس دورہ کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر سکیں۔“

مزید : کھیل