پاناما جے آئی ٹی کے تمام ارکان نے اپنے اپنے اداروں میں رپورٹ کردی

پاناما جے آئی ٹی کے تمام ارکان نے اپنے اپنے اداروں میں رپورٹ کردی
پاناما جے آئی ٹی کے تمام ارکان نے اپنے اپنے اداروں میں رپورٹ کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ختم ہو گئی ہے۔جے آئی ٹی کے تمام ارکان نے اپنے اپنے متعلقہ دفاتر میں رپورٹ کر دی۔مقامی اخبار کے مطابق جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا سمیت آئی ایس آئی ، ایم آئی، نیب ، سٹیٹ بینک ، ایس ای سی پی کے نمائندوں نے اپنے اپنے دفاتر میں رپورٹ کر دی۔مشترکہ ٹیم نے تمام تحقیقاتی ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا ہے۔ ریکارڈ کو سر بمہر لفافوں میں سپریم کور ٹ میں جمع کرایا گیا ہے ،اور سپریم کورٹ کے حکم تک تمام ریکارڈ خفیہ رکھا جائے گا۔اخبارکا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کے ریکارڈ میں بعض ایسی دستاویزات بھی شامل ہیں جو رپورٹ کا حصہ نہیں ہیں۔

شہباز شریف مسلم لیگ ن کے متفقہ امیدوار ہو سکتے ہیں،کوئی بھی فیصلہ چوہدری نثار کی مشاورت سے ہونا چاہیے: مجیب الرحمان شامی

مزید :

اسلام آباد -