سوات کے علاقے شموزئی میں نجی سکول کے قریب دھماکا ، 5طلبا زخمی

سوات کے علاقے شموزئی میں نجی سکول کے قریب دھماکا ، 5طلبا زخمی
سوات کے علاقے شموزئی میں نجی سکول کے قریب دھماکا ، 5طلبا زخمی

  

سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سوات کے علاقے شموزئی میں نجی سکول کے قریب دھماکے سے 5طلبا زخمی ہو گئے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے شموزئی میں ایک نجی سکول کے باہر زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5طلبا زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ۔ دھماکہ شدید نوعیت کا تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی ۔زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں تاہم ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا کہ دھماکا ریموٹ کنڑول تھا یا کسی گاڑی کے ذریعے سکول کو نشانہ بنا نے کی کوشش کی گئی ہے۔

مزید : سوات /اہم خبریں