سعودی شہزادے نے متحدہ عرب امارات کو زوردار جھٹکادیدیا

سعودی شہزادے نے متحدہ عرب امارات کو زوردار جھٹکادیدیا
سعودی شہزادے نے متحدہ عرب امارات کو زوردار جھٹکادیدیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب اور اس کے اتحادی متحدہ عرب امارات سمیت چار ممالک کی طرف سے قطر پر پابندیاں عائد کی جاچکی ہیں لیکن اب شہزادہ عبدالعزیز بن فہد میدان میں آگئے اور اماراتی بلاگر کو ایسا کرارا جواب دیا جس کی کسی کوتوقع نہ تھی، یواے ای کو ہلاکر رکھ دیا۔

مڈل ایسٹ آئی کے مطابق اماراتی سوشل میڈیا ورکریوسف بوخلیفہ نے شاہ سلمان اور اماراتی حکمران محمد بن زیدکی تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھاکہ ’میری طرف سے یہ لیں، اگرآپ سعودی عرب تک جاناچاہتے ہیں تو اس سے پہلے آپ کو امارات سے گزرنا ہوگا، اس ٹوئیٹ میں بظاہردونوں ممالک اور ان کے حکمرانوں کے تعلقات کی عکاسی کی گئی لیکن دیکھتے ہی عبدالعزیز بن فہد غصے میں آگئے اور اماراتی شہریوں اور ان کے حکمران بن زیدکو شیطان قراردیتے ہوئے برس پڑے ۔

اپنی ٹوئیٹس میں سعودی شہزادے نے لکھاکہ ’ اپنی تصویر شاہ سلمان کیساتھ مت لگائیں، شاہ سلمان عبدالعزیز الفیصل کے بیٹے ہیں اور آپ میں ایسی کوئی بات نہیں کہ ان کیساتھ موازنہ کیا جائے ، آپ کے چہرے سیاہ اور شیطان کے ہیں، آپ اپنے خطے کے غدار ہو اور دوزخ کی آگ میں جلوگے، آپ نے مسلمانوں کو گمراہ کیا لیکن دراصل تم وہ ہو جنہیں گمراہ کیا گیا، اگرآپ کے والد زید بھی قبر سے واپس آجائیں تو مایوس ہی ہوں گے ، مجھ سے سیکھیں، میں ابوترکی الفیصلی ہوں ۔

مزید : عرب دنیا