سعد رفیق نے پٹرول بحران پر قابو پانے کیلئے ٹرین سروس فراہم کرنے کی پیشکش کر دی

سعد رفیق نے پٹرول بحران پر قابو پانے کیلئے ٹرین سروس فراہم کرنے کی پیشکش کر دی
سعد رفیق نے پٹرول بحران پر قابو پانے کیلئے ٹرین سروس فراہم کرنے کی پیشکش کر دی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے آئل ٹینکر مالکان کی ہڑتال سے پیدا ہونے والے پٹرول بحران پر قابو پانے کیلئے ٹرین سروس فراہم کرنے کی پیشکش کر دی ۔

جیو نیوز کے مطابق وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے رابطہ کیا ہے اور انہیں پٹرول بحران پر قابو پانے کیلئے ٹرین سروس استعمال کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز پٹرول کی سپلائی پر بہت کم کرایہ وصول کریگی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق نے شاہد خاقان عباسی کو کہا ہے کہ ریلویز کے پاس اضافی انجن بھی موجود ہیں جن کو استعمال میں لا کر پٹرول کی سپلائی باآسانی ممکن بنائی جا سکتی ہے،ان کا کہنا تھا کہ پٹرول کی سپلائی کیلئے ریلویز اپنی خدمات فراہم کرنے کو تیار ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں