پٹرول بحران کی ذمے دار وفاقی حکومت ہے، آئل ٹینکرزمالکان عوام کی خاطر ہڑتال ختم کر ے، ناصر حسین شاہ

پٹرول بحران کی ذمے دار وفاقی حکومت ہے، آئل ٹینکرزمالکان عوام کی خاطر ہڑتال ...
پٹرول بحران کی ذمے دار وفاقی حکومت ہے، آئل ٹینکرزمالکان عوام کی خاطر ہڑتال ختم کر ے، ناصر حسین شاہ

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پٹرول بحران کی ذمے دار وفاقی حکومت ہے،آئل ٹینکرزایسوسی ایشن عوام کی خاطر ہڑتال ختم کرے، سڑکوں پر ایمبولنیسز بند کھڑی ہیں،عوام کو پریشانی ہو رہی ہے،سندھ اسمبلی کے باہرصوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا پاکستان اس وقت دہشت گردی کا سامنا کررہا ہے، وفاقی حکومت صرف پاناما کیس پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا پٹرول کی قلت کے باعث عوام پریشان اور ذہنی کوفت کا شکارہیں آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کو عوام کی خاطر ہڑتال ختم کر دی جانی چاہئے ،انہوں نے کہا نوازشریف نے میثاق جمہوریت کی خلاف ورزی کی ہے۔

مزید : کراچی