غریدہ فاروقی کے گھر سے بازیاب 15 سالہ سونیا والد کے حوالے ، تحریری فیصلہ جاری

غریدہ فاروقی کے گھر سے بازیاب 15 سالہ سونیا والد کے حوالے ، تحریری فیصلہ جاری
غریدہ فاروقی کے گھر سے بازیاب 15 سالہ سونیا والد کے حوالے ، تحریری فیصلہ جاری

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقامی عدالت نے اینکر پرسن غریدہ فاروقی کے گھر سے بازیاب کرائی جانے والی 15 سالہ گھریلو ملازمہ سونیا کو والد کے حوالے کردیا ۔

نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج نے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ غریدہ فاروقی نے پندرہ سالہ سونیا کو غیر قانونی طور پراپنے گھر میں قید کررکھا تھا، پولیس نے سونیا کو بازیاب کراکے عدالت میں پیش کیا، سونیا کے بیان کی روشنی میں اسے باپ کے ساتھ بھیجا جائے۔ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر سونیا کے والدین غریدہ فاروقی کے خلاف کارروائی کروانا چاہیں تو کروا سکتے ہیں بصورت دیگر اس مقدمے کی فائل بند کردی جائے گی۔

گھریلو ملازمہ تشدد کیس ،نجی ٹی وی چینل نے مشہور خاتون اینکر غریدہ فاروقی کا پروگرام دو ہفتے کے لئے بند کردیا

واضح رہے کہ کچھ روز پہلے غریدہ فاروقی کی ایک آڈیو ٹیپ منظر عام پر آئی تھی جس میں انہیں اپنے گھر کام کرنے والی سونیا کو اس کے والدین کے ساتھ جانے نہ دینے اور فریق مخالف کو دھمکیاں دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ یہ معاملہ سامنے آنے پر غریدہ فاروقی کا ایکسپریس نیوز پر پروگرام ’’ جی فار غریدہ‘‘ بھی بند کردیا گیا ہے۔

ملازمہ پر تشدد کی خبر، غریدہ فاروقی نے سارے ہنگامے کے پیچھے چھپی اصل وجہ بتادی

مزید : لاہور