شہباز شریف وفاقی وزراءکے ہمراہ چوہدری نثار کو منانے کے لیے پنجاب ہاوس پہنچ گئے

شہباز شریف وفاقی وزراءکے ہمراہ چوہدری نثار کو منانے کے لیے پنجاب ہاوس پہنچ ...
شہباز شریف وفاقی وزراءکے ہمراہ چوہدری نثار کو منانے کے لیے پنجاب ہاوس پہنچ گئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت کی جانب سے متعدد ناکامیوں کے باوجود تاحال چوہدری نثار کو منانے کا سلسلہ جاری ہے اور اب اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی وفاقی وزیر داخلہ سے ملنے پنجاب ہاوس چلے گئے ہیں

تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب خصوصی طیارے میں لاہور سے اسلام آباد پہنچے جہاں انہوں نے وزیر اعظم ہاوس پہنچ کر مشاورت کی اور اس کے بعد وفاقی وزراءکے ہمراہ شہباز شریف پنجاب ہاوس پہنچے جہاں وزیر داخلہ چوہدری نثار موجود ہیں ۔ رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ وفد چوہدری نثار سے پریس کانفرنس نہ کرنے کی درخواست کرے گا ۔واضح رہے کہ چوہدری نثار نے دو روز قبل اہم پریس کانفرنس کرنا تھی تاہم ان کی میڈ یا ٹاک سے کچھ دیر قبل لاہور میں دھماکہ ہو گیا جس کے بعد چوہدری نثار نے میڈ یا کے سامنے آکر اہم سیاسی معاملات پر بات کرنے سے انکار کردیا تھا اور انہوں نے ان معاملات پر گفتگو کو دو سے تین دن کے لیے ملتوی کردیا تھا ۔

مزید خبریں :مدینہ میں رہنے والا اور کام کرنے والا خوش قسمت ہوتا ہے، رہائشی سٹیٹس قدرتی عمل تھا، پچھتاوا نہیں: احسن اقبال

مزید : قومی /اہم خبریں