فخرزمان ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گئے، ایسا کھیل کھیلا کہ پاکستانیوں کے پھر سے دل لوٹ لئے

فخرزمان ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گئے، ایسا کھیل کھیلا کہ پاکستانیوں کے پھر ...
فخرزمان ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گئے، ایسا کھیل کھیلا کہ پاکستانیوں کے پھر سے دل لوٹ لئے

  

صوابی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کیخلاف شاندار سنچری سکور کرنے والے فخر زمان نے ایک مرتبہ پھر ایسا کھیل پیش کر دیا ہے کہ پاکستانیوں کے دل لوٹ لئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ جنوبی افریقی بلے باز کوینٹن ڈی کوک پی ایس ایل 3 میں حصہ لیں گے، یہ کس ٹیم کی جانب سے کھیلیں گے؟ نام جان کر پاکستانیوں کی خوشی کا ٹھکانہ ہی نہ رہا

صوابی میں یاسر شاہ کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے گئے ایک دوستانہ میچ میں فخر زمان نے 128 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ پاکستانی سٹار سپنر یاسر شاہ کو بھی خاطر میں نہ لائے اور فلک شگاف چھکے جڑتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ چیمپنز ٹرافی کی فاتح ٹیم نے طویل عرصے دوبارہ ٹریننگ شروع کردی

گراﺅنڈ میں بیٹھے تماشائی فخر زمان کی عمدہ بیٹنگ سے محظوظ ہوتے ہیں اور ہر شاٹ پر تالیاں بجا کر، شور مچا کر خوب داد دیتے رہے۔ ان کی اننگز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور دیکھنے والے خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔

مزید : کھیل