شادی کی تقریب ختم ہوتے ہی پاکستانی دلہن گھر جانے کے بجائے ایسی جگہ پہنچ گئی کہ لوگوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں ۔تصویر سامنے آئی تو سوشل میڈ یا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

شادی کی تقریب ختم ہوتے ہی پاکستانی دلہن گھر جانے کے بجائے ایسی جگہ پہنچ گئی ...
شادی کی تقریب ختم ہوتے ہی پاکستانی دلہن گھر جانے کے بجائے ایسی جگہ پہنچ گئی کہ لوگوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں ۔تصویر سامنے آئی تو سوشل میڈ یا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )اس سے بہتر اور کیا ہو سکتا ہے کہ آپ اپنے نکاح کے بہترین لمحات اپنے پسندیدہ فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں گزاریں ،یہ ہی کچھ ایک بہادر اور شوخ دلہن نے اپنی شادی کے موقع پر کیا جو اپنے نکاح کے موقع پر میکڈونلڈ کی آئس کریم کھانے پہنچ گئی۔

یہ سچ ہے کہ لڑکیاں شادی سے پہلے ڈائٹ کرکے اور پھر شادی کا تناﺅ لے کر بیشتر انرجی سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔ایسی ہی صورتحال سے دو چار شوخ دلہن اپنی طاقت واپس حاصل کر نے کے لیے میکڈونلڈ پہنچ گئی جہاڈ اس نے برگر ،چپس اور آئس کریم کھائی ۔عروسی لباس میں ملبوس مناول جب دولہے اور رشتے داروں کے ساتھ میکڈونلڈ پہنچی تو پہلے وہاں موجود سٹاف دنگ رہ گیا لیکن پھر انہوں نے جوڑے کو مبارکباددی اور بہترین طریقے سے تواضع کی ۔میکڈونلڈ انتظامیہ نے دولہا دلہن کے ساتھ تصویر بنا کر شیئر کی اور ساتھ ہی حیرانگی کا بھی اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ مناول اور زبیر نکاح کے وقت ہمارے ایک آوٹ لیٹ پر پہنچے جنہوں نے آئس کریم کھا کر خوشیاں منائیں ۔ہمیں ان کی شادی میں شریک ہو کر بہت خوشی محسوس ہوئی۔شادی کے بندھن میں بندھے اس جوڑے کی تصاویر انٹر نیٹ پر آئیں تو سوشل میڈ یا پر دھوم مچ گئی۔

مزید خبریں :سعودی شہزادے نے متحدہ عرب امارات کو زوردار جھٹکادیدیا

مزید : ڈیلی بائیٹس