پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کی ڈرافٹ لسٹ میں ایک ایسا آسٹریلوی باﺅلر بھی شامل ہو گیا کہ پاکستانیوں کا جوش آسمان چھونے لگا، نام جان کر بھارتیوں کو مرچیں لگ جائیں گی

پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کی ڈرافٹ لسٹ میں ایک ایسا آسٹریلوی باﺅلر بھی شامل ...
پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کی ڈرافٹ لسٹ میں ایک ایسا آسٹریلوی باﺅلر بھی شامل ہو گیا کہ پاکستانیوں کا جوش آسمان چھونے لگا، نام جان کر بھارتیوں کو مرچیں لگ جائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے اور کسی دوسری ٹیم یا پھر ڈرافٹنگ لسٹ میں ٹرانسفر کرنے کا عمل شروع ہو چکا ہے اور خوشی کی خبر یہ ہے کہ آسٹریلیا کے سابق فاسٹ باﺅلر مچل جانسن کو بھی ڈرافٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ جنوبی افریقی بلے باز کوینٹن ڈی کوک پی ایس ایل 3 میں حصہ لیں گے، یہ کس ٹیم کی جانب سے کھیلیں گے؟ نام جان کر پاکستانیوں کی خوشی کا ٹھکانہ ہی نہ رہا
سوشل میڈیا پر گردش کر رہی معلومات کے مطابق آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی مچل جانسن پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ لسٹ میں شامل ہو گئے ہیں اور اب کھلاڑیوں کی خرید و فروخت کے دوران وہ بھی دستیاب ہوں گے تاہم وہ کس ٹیم کی جانب سے کھیلیں گے اس کا فیصلہ آنے والے وقت میں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ چیمپنز ٹرافی کی فاتح ٹیم نے طویل عرصے دوبارہ ٹریننگ شروع کردی
یہی نہیں بلکہ اس سے قبل کوینٹن ڈی کوک کا نام بھی سامنے آیا ہے جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ پشاور زلمی نے ان کیساتھ معاہدہ کر لیا ہے اور وہ پی ایس ایل تھری میں حصہ لیں گے۔ واضح رہے کہ کوینٹن ڈی کوک کی طرح مچل جانسن کی ڈرافٹنگ میں شمولیت کی خبر کی بھی حکام کی جانب سے تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

مزید :

کھیل -